.

عالمی سائنس وانجینئرنگ نمائش میں سعودی عرب نے 8 ایوارڈ اپنے نام کر لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن برائے ٹیلنٹ وتحقیق "موھبہ"اور وزارت تعلیم نے مسلسل 15 ویں سال امریکا میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی سائنس وانجینئرنگ نمائش 'آئی ایس ایف' میں 5 بڑے ایوارڈ اور 3 خصوصی انعامات حاصل کیے ہیں۔ یہ نمائش امریکا کی میزبانی میں 3 سے 21 مئی تک جاری رہی۔

رواں سال حاصل ہونے والے ایوارڈز اور انعامات کے بعد مملکت نے 'آئی ایس ایف' کی نمائش میں اب تک حاصل ہونے والے کل انعامات اور ایوارڈز کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔ان میں 53 بڑے عالمی ایوارڈ اور 30 خصوصی ایوارڈز شامل ہیں۔ شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن برائے ٹیلنٹ وتحقیق نے پہلی بار سعودی عرب کی نمائندگی سنہ 2007ء میں کی تھی۔ اس کے بعد ہر سال فاؤنڈیشن انعامات اور ایوارڈز جیتی چلی آ رہی ہے۔

اس سلسلے میں 'موہبہ' کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سعود بن سعید المتحمی نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' کو انٹرویو دیتے ہوئے کہ یہ فتح کنگ عبد العزیز فاؤنڈیشن اور اس کے طلباء کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ ہماری عقلمند حکومت جس کی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کررہے ہیں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن کے قیام کا تخیل شاہ سلمان نے پیش کیا جب کہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھانے کا عزم ولی عہد نے کررکھا ہے۔ ولی عہد مملکت کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ با اخیار بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی سعودی طلباء نے حاصل کی۔انہوں نے ترقی یافتہ اور صنعتی ممالک کے طلبا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ کوئی آسان کام نہیں۔ طلباء نے اس منزل کے حصول کے لیے طویل مراحل میں محنت، تربیت اور قابلیت کا مظاہرہ کیا۔ اس میں ماہرین تعلیم بھی شامل ہیں۔

انہوں‌ نے طلبا کو سعودی عرب کی عالمی سطح پر اس نوعیت کی نمائندگی کے قابل بنایا۔ المتحمی نے کہا کہ باصلاحیت طلبا ملک کا مستقبل ہیں اور قوم وژن 2030 کی تعبیر میں شراکت کے لیے ان پر انحصار کرتی ہے۔