.

فیفا : عالمی کپ سے متعلق سعودی عرب کی تجویز تفصیلی جائزے کے لیے منظور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فٹبال کی عالمی فیڈریشن "فیفا" نے عالمی کپ کو ہر دو سال بعد منعقد کرنے سے متعلق سعودی عرب کی تجویز تفصیلی جائزے کے لیے منظور کر لی ہے۔ یہ فیصلہ جمعے کے روز زورخ (سوئٹزرلینڈ) میں فیفا کی سالانہ کانگریس کے دوران سامنے آیا۔

اس سے قبل فیفا نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ مردوں اور خواتین کا عالمی فٹبال کپ ہر 4 سال کے بجائے ہر 2 سال میں منعقد کیا جانا چاہیے۔

فیفا کی سالانہ کانگریس میں 166 ووٹ اس تجویز کے حق میں جب کہ 22 ووٹ اس کی مخالفت میں آئے۔ رائے شماری کے بعد فیفا نے اعلان کیا کہ وہ سعودی عرب کی تجویز کو باقاعدہ تفصیلی جائزے کے لیے سرکاری طور پر منظور کرتی ہے۔