.

اطالیہ : کیبل کار کا خوف ناک حادثہ ، 5 اسرائیلی سیاح سمیت 14 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز اٹلی کے شمال میں کیبل کار کے خوف ناک حادثے میں 5 اسرائیلی شہری بھی ہلاک ہو گئے جن میں ایک بچہ شامل ہے۔

حکام کے مطابق یہ حادثہPiedmont ریجن کے سیاحتی علاقے Lido di Stresa piazza میں اس وقت پیش آیا جب ایک کیبل کار 15 افراد کو لے کر پہاڑی علاقے میں سفر کر رہی تھی۔ اطالوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیبل کار سطح سمندر سے 1491 میٹر کی بلندی پر جا رہی تھی کہ اچانک کیبل ٹوٹ گئی۔ اس کے نتیجے میں کیبل کار نیچے گر کر درختوں کی ٹہنیوں میں پھنس گئی۔ کار کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار 15 میں سے 14 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ صرف ایک بچہ زندہ بچ گیا۔ بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا آپریشن ہونا تھا۔

اس خوف ناک حادثے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں میں 30 سالہAmit Bilan ، اس کی 26 سالہ بیویTal Peleg اور دو سالہ بیٹےTom Bilan کے علاوہ Peleg کے دادا 81 سالہ دادا اور 71 سالہ دادی شامل ہیں۔