مصر میں 40 سالہ شخص کی 11 سالہ بچی سے ہراسانی کی کوشش، ملزم گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں پولیس نے جنوبی قاہرہ کی الجیزہ گورنری کے علاقے فیصل الھرم میں ایک گیارہ سالہ بچی کوجنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

مصر میں ایک بچی کو ہراساں کرنے کا چند ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ چند ماہ قبل 10 سالہ ایک بچی المعادی کو بھی ایک شخص نے ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی جس پر عدالت نے ملزم کو 10 سال قید کی سز سنائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل الھرم کے علاقے میں چالیس سالہ شخص ایک 11 سالہ بچی کو اس عمارت میں لے گیا جہاں بچی رہ رہی تھی۔ ملزم بچی کو بالائی منزل پرلے گیا جہاں چار منٹ کی کشمکش کے بعد بچی اس جنسی درندے کی ہوس سے بچ کر اپنے خاندان کے پاس پہنچ گئی۔ اس نے تمام واقعہ اپنے والد کو بتایا جس نے پولیس کو رپورٹ کی۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس سے ملزم کی شناخت میں مدد ملی۔ پولیس نے ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں