گورنر تبوک کی بیٹے کے قاتل کا قصاص معاف کرنے والے والد سے ملاقات

عوض العمرانی نے میدانِ قصاص میں سزائے موت سے چند لمحے قبل بیٹے کے قاتل کو معاف کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

گورنر تبوک ریجن شہزادہ فھد بن سلطان نے بیٹے کے قاتل کو قصاص سے چند لمحے پہلے کسی خون بہا کے بغیر معاف کرنے والے شہری ’عوض العمرانی‘ کے جذبہ خیر کو سراہا ہے۔ انھوں نے عوض العمرانی سے خصوصی ملاقات کی جس میں انھوں نے نوجوان مقتول کے والد کے طور پر ان کے بڑے پن کو سراہا۔

یاد رہے کہ سعودی شہر تبوک کے قصاص میدان میں عوض العمرانی نامی شہری نے اپنے بیٹے کے قاتل کو موت دیے جانے سے چند لمحے قبل ہی معافی دے دی تھی۔

Advertisement

سعودی شہری نے قاتل کو اللہ کی خاطر معاف کیا۔ معافی کا اعلان سنتے ہی سزائے موت کا قیدی سجدے میں چلا گیا، تمام رشتہ دار اور احباب نے فیصلے کا پرجوش خیر مقدم کیا۔

سزائے موت کے مجرم نے 5 سال جیل میں گزارے تھے اور سزا کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جانا تھا۔

خوشی کی خبر سن کر مجرم نے سجدہ شکر ادا کیا۔ اس دوران اس کے رشتے داروں نے بھی نئی زندگی ملنے پر مبارک باد دی۔ عوض العمرانی نے معافی کا فیصلہ دیت کے بغیر کیا ہے۔

خیال رہے کہ کئی اہل خیر نے مقتول بیٹے کے باپ سے درخواست کی تھی کہ وہ مجرم کو معاف کردے۔

مقبول خبریں اہم خبریں