یمن اور حوثی

یمن میں اتحادی فوج کے حملے میں حزب اللہ کا عسکری ماہر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے علاقے مآرب میں عرب اتحادی فوج کی بمباری میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا ایک عسکری ماہر ہلاک ہوگیا۔

العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں کی رپورٹس کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے کمانڈر کو مآرب میں ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثی ملیشیا کے لیے کام کرنے والا حزب اللہ کمانڈر مصطفیٰ الغزاوی مآرب کے مغرب میں صرواح کے محاذ پر موجود تھا۔ وہ 21 اپریل کو صنعا پہنچا تھا جہاں اس نے کچھ وقت الجوف اور مآرب کے محاذوں پر گذرا۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز حوثیوں‌کے چھوڑے گئے دو بمبار ڈرون طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے ایک کو ایک عوامی بازار میں مار گرایا گیا۔ اس واقعےمیں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں