سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مملکت میں نئے تعلیمی سال میں تین سمسٹر ہوں گے اور ہر سمسٹر 13 ہفتوں کا ہوگا۔
تفصیل کے مطابق وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے وزارت تعلیم کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نئے تعلیمی سال سے متعلق بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں تعلیمی نظام میں بنیادی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، نصاب میں نئے مضامین شامل کیے جا رہے ہیں جبکہ موجودہ مضامین میں بہتری لائی گئی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’طلبہ کے لیے تعلیمی دنوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور یہ قدم بہت غور و فکر کے بعد اور نظام تعلیم کا جائزہ لینے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ نئے تعلیمی سال میں طلبہ کی حاضری ہو گی، لہٰذا امید ہے کہ تعلیمی عملہ یکم اگست سے پہلے ویکسین لگوا لے گا۔‘
نئے تعلیمی نظام کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ ہر سمسٹر کے بعد ایک ہفتہ چھٹی ہو گی جبکہ پورے سال میں طلبہ کو 12 چھٹیاں دی جائیں گی۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیا تعلیمی سال 21 محرم 1443 بمطابق 29 اگست 2021 سے شروع ہوگا اور یکم ذو الحجہ 1443 بمطابق 30 جون 2022 تک جاری رہے گا۔
وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ ’گذشتہ تعلیمی سال غیر معمولی تھا جس میں اساتذہ سمیت والدین نے انتھک محنت کی، اس پر ہمیں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔‘
-
سعودی عرب : 5 لاکھ مکھیوں پر مشتمل شہد کا سیاحتی منصوبہ
سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے عسیر میں نوجوان انجینئر محمد الالمعی نے پن چکی کے ذریعے شہد کشید کرنے کا کولہو تیار کر لیا۔ رجال المع نامی ضلع میں واقع ... مشرق وسطی -
سعودی عرب : ریکروٹنگ فرمز گھریلو ملازمین کے حوالے سے انشورنس کوریج فراہم کریں گی
سعودی عرب میں کابینہ نے ریکروٹمنٹ فرموں کو اس بات کا پابند کر دیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کی طرف سے گھریلو ملازمین کو اجرت پر بھرتی کرنے کے معاہدے میں ... مشرق وسطی -
حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے امن اقدام کا کوئی جواب نہیں دیا: سعودی سفیر
یمن میں متعین سعودی عرب کے سفیر محمد آل جابر نے کہا ہےکہ یمن میں قیام امن کے حوالے سے مملکت کی طرف سے جو پیش کش کی گئی تھی ایرانی حمایت یافتہ حوثی ... بين الاقوامى