فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'اونروا' (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لزارینی نےجنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا ہے۔ اس دورے کے بعد انہوںنے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران تباہی دیکھ کر انہیں شدید صدمہ پہنچا۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی صورت حال دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ غزہ کے عوام بدترین انسانی المیے کاشکار ہیں اور غزہ کا علاقہ زمین پر جھنم بن چکا ہے۔
انہوں نے جمعہ کو "العربیہ" اسکرین کے پروگرام "ڈپلومیٹک اسٹریٹ" میں انٹرویو کے دوران مزید کہا تھا کہ مسلسل 11 دن تک بمباری کا نشانہ بننے والےعلاقے غزہ کی پٹی میں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
لزارینی نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے 70 فی صد رہائشی مہاجرین ہیں۔ تازہ بمباری میں متاثر ہونے والے 70 ہزار افراد ایجنسی کی پناہ گاہوں میں ہیں۔
'اونروا' کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 'یو این آر ڈبلیو اے' غزہ میں لوگوں کے نقصان میں ان کی مدد کا جائزہ لے رہا ہے۔
لزاریانی نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک بریفنگ میں کہا تھا کہ گذشتہ ہفتوں میں اسرائیل اور فلسطین تنازعہ کے حل کے لیے حقیقی اور جامع کوششوں کی عدم موجودگی جنگ اور تشدد کا باعث بنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بات چیت اور امن عمل جاری رہنا چاہیے۔
-
یواین انسانی حقوق کونسل نےغزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی
اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان حالیہ 11 روزہ مسلح تنازع کے دوران میں جنگی جرائم ... مشرق وسطی -
اسرائیل کے غزہ پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں:یواین انسانی حقوق کمشنر
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر میشیل بیشلیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر حالیہ تباہ کن حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں اور غزہ کی ... مشرق وسطی -
اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کی تحقیقات مسترد کر دیں
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے کل جمعرات کو غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین 11 روزہ لڑائی کے دوران ہونے والے جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کا ... بين الاقوامى