یواے ای نے سعودی عرب پرحوثیوں کے ڈرون حملے کی مذمت کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب بارود سے لدے ڈرون سے حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حوثی جنگجو جان بوجھ کر سعودی شہریوں اور شہری اہداف کو اپنے ڈرون اور میزائل حملوں میں نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

یو اے ای کی وزارت برائے امورخارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے اتوار کو ایک بیان میں اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ ’’حوثی جنگجو عالمی برادری اور بین الاقوامی قوانین اور اقدار کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ہیں۔ان کے سعودی عرب پر دہشت گردی کے مسلسل حملے اس امر کے مکمل عکاس ہیں۔‘‘

Advertisement

وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کی سلامتی کے خلاف ان حملوں کو رکوانے کےلیے اپنا کردار ادا کرے۔اس نے مزید کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کے یہ حملے خطے کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کا واضح ثبوت ہیں۔

عرب اتحاد نے ہفتے کی شب یمن سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی جانب آنے والے بارود سے لدے ایک ڈرون کو تباہ کردیا تھا۔

حوثیوں نے یمن سے حالیہ مہینوں کے دوران میں سعودی عرب کے شہری علاقوں اور شہری تنصیبات کی جانب متعدد ڈرون حملے کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں