.
یمن اور حوثی

مآرب اور الجوف کےمحاذوں پر حوثی ملیشیا کا بھاری جانی اور مالی نقصان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی آئینی فوج نے بتایا ہے کہ الجوف اور مآرب گورنریوں میں مختلف محاذوں پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔ الجوف کے الخنجر محاذ، شمالی الحزم اور الجوف کے مرکزی شہر میں گذشتہ تین روز سے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

یمنی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الجوف میں گذشتہ روز مسلسل 9 گھنٹے تک شدید لڑائی میں 19 حوثی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ آپریشن میں حوثیوں کی تین فوجی گاڑیاں، اس کا عملہ اور اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی مقدار بھی تباہ کی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عرب اتحادی فوج نے الجوف کی طرف بھیجی جانے والی حوثیوں کی کمک کو نشانہ بنا کر چار حوثی جنگجوئو کو ہلاک کردیا۔

گذشتہ دو روز میں الخنجر کے محاذ پر حوثی ملیشیا کے خود کش حملے ناکام بناتے ہوئے باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان دوچار کیا گیا ہے۔ اس دوران عرب اتحادی طیاروں کی بھی بھرپور معاونت حاصل رہی ہے۔