.

کویت کے ولی عہد ،وزیرخارجہ اور وزیرتیل کا منگل کوسعودی عرب کا سرکاری دورہ

کویتی وفد الریاض میں اوپیک پلس کے وزارتی اجلاس میں شرکت کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابرالصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا ایک وفد منگل کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کررہا ہے۔

کویت کے سرکاری میڈیا کےمطابق کویتی ولی عہد کی قیادت میں وفد میں وزیرتیل اور وزیرخارجہ شامل ہوں گے۔

کویت کا وزارتی وفد الریاض میں تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم (اوپیک) اور روس کی قیادت میں غیراوپیک ممالک کے اجلاس میں بھی شرکت کرے گا۔

اوپیک پلس کے نام سے معروف اس گروپ کے اجلاس میں تیل کی یومیہ پیداوار میں کٹوتی کو برقرار رکھنے یا اس میں بتدریج نرمی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کویت اور سعودی عرب کے درمیان سرحدی علاقے میں دونوں ملکوں کے تیل کے مشترکہ کنویں ہیں۔دونوں ملکوں نے پانچ سال کے وقفے کے بعد گذشتہ سال ان کنووں سے تیل کی پیداوار شروع کی تھی۔