.

مسجد نبویﷺ کا ڈیجیٹل کتب خانہ عوام کے لیے کھول دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عمومی صدارت برائے انتظامی امور حرمین شریفین کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مسجد نبویﷺ کے ڈیجیٹل کتب خانے کا افتتاح کر دیا ہے، جس کے بعد حصول علم اور معلومات کے جدید ذرائع علم کی پیاس بجھانے والوں کی رسائی میں ہوں گے،

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق مسجد نبوی شریفﷺ کی ڈیجیٹل لائبریری جدید سہولتوں سے آراستہ ہو گی جس سے فی الوقت لائبریری آنے والے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مسجد نبوی لائبریری کی انتظامیہ کے مطابق ’ڈیجیٹل لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے اور اس میں عوام کے لئے مختلف سہولتیں فراہم کی گئی ہیں‘۔ ’مسجد نبوی شریفﷺ کے زائرین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے لائبریری میں بھی جدت پیدا کی جا رہی ہے‘۔

ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر
ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد نبوی کی لائبریری کی طرح ڈیجیٹل لائبریری میں انتہائی نادر ونایاب کتابوں کے علاوہ قلمی نسخے اور تاریخی دستاویزات موجود ہیں‘۔ ’لائبریری کا تمام ذخیرہ ڈیجیٹل شکل میں عام افراد کی دسترس میں ہو گا تاکہ روایتی کتابوں کی طرح ڈیجیٹل فارمیٹ میں بھی استعمال کیا جا سکے‘۔