.

سعودی عرب:کووِڈ-19کے1261نئے کیس،ایک کروڑ45 لاکھ افراد کو ویکسین لگ چکی!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں وزارتِ صحت نے کروناوائرس کے 1261نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے اور کووِڈ-19 کا شکار 15مریض وفات پاگئے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بچاؤکے لیے جمعرات تک قریباً ایک کروڑ 45 لاکھ افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق اب مملکت میں کرونا وائرس کے تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 454217 ہوگئی ہے۔ان میں سے 436884 مریض تن درست ہوچکے ہیں اور7408 مریض وفات پاچکے ہیں۔

اس وقت سعودی عرب میں کروناوائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 9925 ہے۔ان میں سے 1516 کی حالت تشویش ناک ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

دریں اثناءسعودی عرب بھر میں 14498873 افراد کو کووِڈ-19 کی ویکسین کی ایک یا دونوں خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔واضح رہے کہ سعودی حکومت شہریوں اورمکینوں کو کرونا وائرس کی مفت ویکسین لگارہی ہے۔