سعودی عرب میں گذشتہ چندہ ماہ کے بعد ایک مرتبہ پھر کروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد ایک ہزار سے کم ہوگئی ہے اور وزارت صحت نے اتوار کو 984 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جبکہ کووِڈ-19 کا شکار 16مریض وفات پاگئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق کووِڈ-19 کے مزید 1185 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب مملکت میں کووِڈ-19 کے کل کیسوں کی تعداد 457546 ہوگئی ہے۔ان میں سے 7456 مریض وفات پاچکے ہیں اور 440644 مریض تن درست ہوچکے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں آج سب سے زیادہ 349کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ دارالحکومت الریاض میں 210،منطقہ شرقیہ میں 140،مدینہ منورہ میں 73 اور عسیر میں 61 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔باقی کیس سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور قصبوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
اس وقت سعودی عرب میں کروناوائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 9446 ہے۔حکام کے مطابق ان میں سے 1545 کی حالت تشویش ناک ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
#الصحة تعلن عن تسجيل (984) حالة إصابة جديدة بفيروس كورونا (كوفيد-19)، وتسجيل (16) حالات وفيات رحمهم الله، وتسجيل (1185) حالة تعافي ليصبح إجمالي عدد الحالات المتعافية (440,644) حالة ولله الحمد. pic.twitter.com/egswTIzuUJ
— و ز ا ر ة ا لـ صـ حـ ة السعودية (@SaudiMOH) June 6, 2021
دریں اثناءسعودی عرب بھر میں 14835236 افراد کو 6 جون تک کووِڈ-19 کی ویکسین کی ایک یا دونوں خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔واضح رہے کہ سعودی حکومت شہریوں اورمکینوں کو کروناوائرس کی مفت ویکسین لگارہی ہے۔