.

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں ’’للی‘‘ کی پیدائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی شاہی خاندان سے الگ ہو جانے والے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس جوڑے کے ہاں 6 مئی 2018 کو پہلے بیٹ آرچی کی پیدائش ہوئی تھی۔

جوڑے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میگھن مارکل نے 4 جون کو بیٹی للی بیٹ 'للی' ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک ہسپتال میں جنم دیا۔ بچی کا نام پردادی یعنی ملکہ برطانیہ اور دادی شہزادی ڈیانا پر رکھا گیا ہے ملکہ کا خاندانی نک نیم للی بیٹ ہے۔

بیان کے مطابق 'للی کا نام ہماری عظیم پردادی ملکہ پر رکھا گیا جن کا فیملی نک نیم للی بیٹ ہے، جبکہ اس کا درمیانی نام ڈیانا اس کی دنیا سے چلی جانے والی محبوب دادی ڈیانا پر رکھا گیا'۔

بیان میں جوڑے نے اپنے پیغام میں کہا '4 جون کو ہمارے گھر بیٹی للی کی آمد ہوئی، ہم دنیا بھر کے لوگوں کے پیار اور دعاؤں پر شکرگزار ہیں،اس خاص وقت میں ہمارے خاندان کے ساتھ مسلسل تعاون کرنے پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں'۔ ماں اور بچی دونوں صحتیاب ہیں اور اس وقت گھر میں ہیں۔

اس جوڑے کے ترجمان کی جانب سے فروری میں تصدیق کی گئی تھی کہ شاہی جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ بعد ازاں ایک خصوصی تصویر بھی جاری کی گئی تھی۔

دونوں نے مئی 2018 میں شادی کی تھی اور مارچ 2020 میں دونوں نے شاہی حیثیت سے دستبرداری اختیار کرنے کے بعد شاہی محل کو چھوڑ دیا تھا اور اب وہ امریکا میں مقیم ہیں۔