اسرائیل : پر تشدد واقعات میں زخمی ہونے والا اسپیس ایجنسی کا سابق سربراہ فوت
اسرائیل میں اسپیس ایجنسی کے سابق سربراہ آوی ہار ایون اتوار کے روز حیفا کے ایک ہسپتال میں چل بسے۔ وہ گذشتہ ماہ عکا شہر میں ہونے والی جھڑپوں میں زخمی ہو گئے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 84 سالہ ایون کو جھڑپوں میں جھلسنے کے زخم آئے تھے اور ان کا دم بھی گھٹ گیا تھا۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ مئی میں کئی قصبوں میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے بیچ تصادم دیکھنے میں آیا تھا۔ اس کے نتیجے میں دونوں جانب کے افراد زخمی ہوئے ، دکانوں کو لگائی گئی اور پر تشدد کارروائیاں واقع ہوئیں۔
غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی گروپوں کے درمیان 11 روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے دوران میں اسرائیل میں بھی دو ہوٹل تباہ کر دیے گئے۔ ایون ان میں سے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔