الحشد ملیشیا کا ’سیاسی ایجنڈا‘ ناقابل قبول ہے: حیدر العبادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے سابق وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ الحشد ملیشیا کے اندر سیاسی ایجنڈا ناقابل قبول ہے۔

العربیہ ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ الحشد ملیشیا کو عراق کی مسلح افواج کی جنرل کمانڈ کے ماتحت ہونا چاہیے۔ الحشد میں موجود بعض لوگ جنرل کمانڈ کے متوازی اندازمیں کام کرتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہم الحشد ملیشیا کی طرف سے انتخابی مفادات کے لیے کام کرنے کے خلاف ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حیدر العبادی نے کہا کہ گرین زون میں رونما ہونے والا واقعہ مسلح تصادم میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اسے فوجی بغاوت کی ایک شکل قرار دیا۔

عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے انخلا میں تاخیر نہیں ہوگی۔ انہوں نے عوام پر تبدیلی کے لیے انتٓخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے پر زور دیا۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق کو پڑوسی ملکوں پر حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے عرب ممالک کے ساتھ عراق کے تعلقات کا دائرہ وسعت اختیار کرنے کا خیر مقدم کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں