نیوم:سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیرخارجہ کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے نیوم میں برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک راب نے سوموار کے روز ملاقات کی ہے۔انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ روابط کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا ہے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور ڈومینک راب نے مشرقِ اوسط میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور خطے میں سلامتی اوراستحکام کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی ہے۔

ملاقات میں برطانیہ میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندربن سلطان بن عبدالعزیز،سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیرتجارت ماجد بن عبداللہ القصبی بھی موجود تھے۔ان کے علاوہ الریاض میں متعیّن سعودی سفیر نیل کرومپٹن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں