.

انگلش فٹبال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسوسی ایشن کی خاتون سربراہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انگلینڈ میں فٹبال اتحاد کی انجمن The Football Associationنے آج منگل کے روز اعلان میں کہا ہے کہ ڈیبی ہیوٹ جنوری 2022ء سے ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن کا عہدہ سنبھالیں گی۔ اس طرح وہ ایسوسی ایشن کی تاریخی میں پہلی خاتون سربراہ بن جائیں گی۔ اس اعلان کے ساتھ مستعفی چیئرمین گریگ کلارک کے جاں نشیں کے حوالے سے ایک عرصے سے جاری قیاس آرائیاں ختم ہو گئیں۔

دی فٹبال ایسوسی ایشن کا قیام 1863ء میں عمل میں آیا تھا۔

سابق چیئرمین کلارک گذشتہ برس نومبر میں پارلیمنٹ میں سوال جواب کے سیشن کے دوران میں رونما ہونے والے ایک متنازع واقعے کے سبب اختلاف کے بعد اپنے منصب سے مستعفی ہو گئے تھے۔

ایسوسی ایشن کی سربراہ کے طور پر نامزد خاتون ڈیبی ہیوٹ کا کہنا ہے کہ "حالیہ مہینوں میں سامنے آنے والے واقعات کی روشنی میں یہ انگلش فٹبال کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ کھیل میں شریک تمام افراد کو تمام سطحوں پر طویل اور اچھے تعلق کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرنا ہو گا"۔