.

خطے میں امریکی فوج ایران کی شرپسندی روکنے کے لیے ہے : جنرل میکنزی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی فوج کی موجودگی کا مقصد ایران کو اس کی شرپسند سرگرمیاں جاری رکھنے سے روکنا ہے۔ میکنزی کے مطابق ایران اب بھی مشرق وسطی کے امن و استحکام کے لیے اہم ترین خطرہ ہے۔

منگل کو علی الصبح جاری بیان میں امریکی کمانڈر نے مزید کہا کہ حوثیوں کو یمن کا بحران ختم کی کوئی خواہش نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سعودی عرب کے اپنے دفاع میں اس کی مدد کرنا امریکی کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کل پیر کے روز یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی ایران کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

امریکی کمانڈر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسے کا کہنا ہے کہ جوہری تنصیبات کی نگرانی سے متعلق ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان معاہدے کی توسیع مشکل ہے۔ گروسی نے ایران کی جانب سے اعلی تناسب سے یورینیم کی افزودگی پر تشویش کا اظہار کیا۔