فنی خرابی کے باعث معطل ہونے والے ابلاغی اداروں سمیت حکومتی ویب سائٹس بحال ہونا شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دنیا بھر کی متعدد معروف ویب سائٹس تک صارفین رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔

متاثر ہونے والی ویب سائٹس میں فنانشل ٹائمز، نیویارک ٹائمز اور ایمزون، بی سی اور گارجیئن جیسی اہم ابلاغی ادارے شامل ہیں-

برطانیہ کی حکومت کی ویب سائٹ - gov.uk - بھی آف لائن ہو گئی ہے۔

متاثرہ ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش کے جواب میں یہ پیغام موصول ہو رہا ہے: "Error 503 Service Unavailable"

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کا تعلق کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ’فاسٹلی‘ سے ہو سکتا ہے، جو دنیا کی کئی معروف ویب سائٹس کو یہ سروس فراہم کرتی ہے۔

فاسٹلی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مواد کی فراہمی والے نیٹ ورک کونٹیٹ ڈیلیوری نیٹ ورک (سی ڈی این) سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں