ماکروں کو تھپڑ مارنے والے شہری کو کیا سزا مل سکتی ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے ایک شہری کی جانب سے تھپڑ رسید کرنے کے واقعے کو انتہا پسند مشتدد افراد کا ذاتی فعل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندوں کو سیاسی ڈائیلاگ پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہئے۔

ماکروں کو گذشتہ روز فرانس کے مشرقی علاقے میں دورے کے موقع پر استقبالیہ تقریب میں کھڑے ایک شخص نے ہاتھ ملانے کے بعد منہ پر تھپڑ رسید کیا تھا، جس کے بعد صدر کے حفاظتی دستے میں شامل پولیس اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والے فرد کو حراست میں لے لیا تھا۔

تھپڑ مارنے والے شخص کے خلاف سرکاری اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے کی پاداش میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جرم ثابت ہونے پر ملزم کو چھے مہینے قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

واقعے کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے تھپڑ رسید کرنے کے معاملے سے درگزر کی پالیسی اختیار کی ہے۔ اپنی پہلی ٹویٹ میں انھوں نے کسانوں کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے سوشل میڈیا پر تھپڑ کے واقعے کی گونج کم کرنے کی خاطر اس سے اغماض برتنے کے بعد فرانس میں زراعت کے موضوع پر پہلی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’ریستوران کھلنے کے بعد ہمیں کھانا پکانے اور فرانس کی زراعت کا خیر مقدم کرنا چاہیے ۔۔۔ میں اپنے کسانوں کو ایک مرتبہ پھر مبارک باد دینا چاہتا ہوں ۔۔ انھوں نے ہمیں لاک ڈاؤں کے دوران لذت کام ودہن سے سرفراز رکھنے کے لئے بھرپور محنت کی، ملک کو رواں دواں رکھا ۔۔۔۔ اس پر آپ کا شکریہ۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں