فرانسیسی صدر کوتھپڑمارنے والے شخص کو چار ماہ قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس کی ایک عدالت نے صدر عمانویل میکروں کو تھپڑ مارنے میں ملوث شخص کو چار ماہ قید اور 14 ماہ کی معطل قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے ملزم کو فرانس میں سرکاری ملازمت سے بھی برخواست کرتے ہوئے اسے کسی قسم کے سرکاری عہدے کے لیے تا حیات نا اہل قرار دیا ہے اور پانچ سال تک کسی قسم کا اسلحہ رکھنے پربھی پابندی عاید کی گئی ہے۔

استغاثہ نے 28 ڈامین تاریل کو ے 18 ماہ قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔

اٹارنی جنرل نے صدر پر تاریل کے حملے کو "سراسر ناقابل قبول" قرار دیتے ہوئے اس فعل کو "جان بوجھ کر تشدد کا فعل" قرار دیا ہے۔

العربیہ اور الحدث چینلوں کے مطابق نوجوان مقدمے کی سماعت کے دوران پرسکون بیٹھا تھا۔ سزا سننے کے بعد اس نے کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہی کسی قسم کی پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں