.

امریکا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مسلم کا وفاقی جج کے منصب پر تقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینیٹ نے وفاقی جج کے منصب پر کسی مسلم شہری کے تقرر کی منظوری دی ہے۔

پاکستانی نژاد زاہد قریشی کو نیو جرسی میں وفاقی جج مقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح وہ ملکی تاریخ میں وفاقی جج کا منصب سنبھالنے والے پہلے مسلمان ہیں۔

قریشی کو امریکی صدر جو بائیڈن نے وفاقی ججوں کے ایک مجموعے کے ضمن میں مقرر کیا۔

قریشی نے 2019ء سے نیو جرسی کی ایک عدالت میں جج کے طور پر کام کیا۔ انہوں نے روجرز کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ وہ وہاں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔

قریشی نے 2008ء سے 2013ء تک نیو جرسی میں پبلک پراسیکیوٹر کے معاون کے طور پر کام کیا۔ اسی طرح انہوں نے امریکی فوج میں ملٹری پراسیکیوٹر کا منصب بھی سنبھالا۔ قریشی اس حیثیت سے 2004ء اور 2006ء میں عراق بھی گئے تھے۔