امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح افراد کی فائرنگ، 14 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی ریاست ٹیکساس کے مصروف شہر آسٹن میں دو مسلح افراد کے ایک دوسرے پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران 14 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق آسٹن کے محکمہ پولیس کے عبوری چیف جوزیف چیکون نے سنیچر کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صبح ایک بجکر 30 منٹ پر ریاست کے دارالحکومت کے مصروف علاقے سکستھ سٹریٹ ایریا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

Advertisement

’یہ بظاہر دو فریقین کے درمیان کا آپس کا معاملہ لگتا ہے، واقعے میں زخمی ہونے والے افراد معصوم راہگیر تھے۔‘

جائے وقوعہ
جائے وقوعہ

چیکون نے بتایا کہ ’زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر 12 کی حالت تسلی بخش ہے۔ واقعے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔‘

آسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سنیچر کی شام کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملزموں میں سے ایک کو ٹاسک فورس کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں