سعودی عرب کے سرکاری دولت فنڈ کا میناسرمایہ کاری ڈویژن کوتوسیع دینے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے خود مختارپبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) نے اِیاس الدوسری اورعمرالمضحی کواپنے مینا(مشرق اوسط اور شمالی افریقا)سرمایہ کاری ڈویژن کا سینئرڈائریکٹرز مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کا یہ خودمختار دولت فنڈ 430 ارب ڈالر کے اثاثوں کا انتظام کرتا ہے۔اس نےعبداللہ شیکر کو اپنے عالمی کیپٹل فنانس ڈویژن کا سینیرڈائریکٹرمقرر کیا ہے۔

Advertisement

پی آئی ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایاس الدوسری سعودی عرب میں گولڈ مین سچز کے شعبہ سرمایہ کاری بنک کاری کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ اب دولت فنڈ کے میناسرمایہ کاری ڈویژن میں مشاروتی شعبے کے سربراہ ہوں گے۔اس سے سرمایہ کاری کی سرگرمیوں اور سرمائے کو بروئے کارلانے کے لیے فیصلہ سازی کے عمل میں مدد ملے گی۔

بیان کے مطابق المضحی مینا ڈویژن میں براہ راست سرمایہ کاری کے سربراہ ہوں گے۔وہ اہم تزویراتی شعبوں میں پی آئی ایف کی سرمایہ کاری اور مواقع کی نگرانی کے فرائض بھی انجام دیں گے۔وہ اس سے پہلے عبداللطیف جمیل انویسٹ منٹس، ووکس ویگن گروپ، میکنزی اینڈ کمپنی اور سعودی آرامکوجیسے بڑے اداروں میں کام کرچکے ہیں۔

پی آئی ایف نے جون کے اوائل میں اپنے مقامی ہولڈنگ سرمایہ کاری ڈویژن کو وسعت دے کر مینا سرمایہ کاری ڈویژن میں تبدیل کردیا تھااورکارپوریٹ فنانس ڈویژن کو عالمی کیپٹل فنانس ڈویژن میں تبدیل کردیا ہے۔

فنڈ نے اپنے دونائب گورنروں کا بھی تقرر کیا ہے۔وہ خودمختار دولت فنڈ کی مسلسل ترقی اور توسیع کی نگرانی کریں گے۔

پی آئی ایف سعودی عرب کے ویژن 2030ء کے تحت معیشت کومتنوع بنانے کے منصوبوں پرعمل درآمد میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔اس ویژن کامقصد تیل کی آمدن پر انحصار کم کرنا اور اس کے بجائے سعودی عرب کے لیے آمدن کے متنوع ذرائع پیدا کرناہے۔

اس مقصد کے لیے سعودی عرب کا سرکاری سرمایہ کاری فنڈ جدید ٹیکنالوجی کے حامل منصوبوں پر اپنی توجہ مرکوز کررہا ہے۔ نیزغیرملکی درآمدات کو کم کرنے کے لیے سعودی مصنوعات کو فروغ دیاجارہا ہے۔

توقع ہے کہ سعودی فنڈ 2025ء تک ملکی معیشت میں سالانہ کم سےکم 40 ارب ڈالرشامل کرے گا اور اس سال تک اس کے کل اثاثے بڑھ کر 10 کھرب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں