چین میں قدرتی گیس کے دھماکے سے 13 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا چین کے شہر شیان کے ضلع زانگھوان میں سبزی منڈی میں ہوا جہاں شہری خریداری میں مصروف تھے۔ رپورٹس کے مطابق دھماکے سے متعدد دکانیں تباہ ہوگئیں جن کے ملبے تلے کئی شہری دب گئے۔
今天早上6.45分钟湖北十堰四一厂菜市场发生液化气爆炸,造成多辆汽车损毁和人员受伤,谁干的? pic.twitter.com/FIIGU2PBeb
— 建国有话说 (@jianguo_speak) June 13, 2021
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثے پر پہنچ گئیں، ریسکیو ورکرز نے 140 زخمیوں کو ملبے سے نکل کر اسپتال منتقل کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ جائے حادثہ سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے جب کہ دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔