یمن سے حوثی ملیشیا کا سعودی عرب کے عسیرریجن میں ایک اسکول پر ڈرون حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی ریجن عسیر میں ایک اسکول پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈرون اسکول کی عمارت میں گرا ہے اور اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

حوثی ملیشیا نے حالیہ مہینوں کے دوران میں یمن کے شمالی علاقوں سے سعودی عرب کے جنوبی شہروں کی جانب متعدد ڈرون اور میزائل داغے ہیں۔سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد ان ڈرون حملوں سے شہریوں اور شہری ڈھانچے کو بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہا ہے۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ’’دہشت گرد حوثی ملیشیا اور اس کے پس پشت قوتوں نے شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ دہشت گردی کی یہ کوششیں بین الاقوامی انسانی قانون کی ننگی خلاف ورزی اور انسانی اقدار کے صریحاً منافی ہیں۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں