حج درخواستوں کے اندراج کا آغاز ، رواں سال صرف 3 پیکج ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کی درخواستوں کی برقی طور وصولی شروع کر دی ہے۔ وزارت کے مطابق اس حوالے سے ویب سائٹ کے ذریعے اندراج کا سلسلہ 10 روز تک جاری رہے گا۔

وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ رواں سال حج کے موقع پر استثنائی حالات کے پیش نظر طبی اور انتظامی حکام نے ضوابط، شرائط اور پروٹوکولز کا ایک مجموعہ منظور کیا ہے۔ یہ مجموعہ اندرون مملکت حجاج کے لیے منظور شدہ خدماتی پیکج اور ان کی قیمتوں کو متاثر کرے گا۔ لہذا وزارت نے رواں سال کے لیے صرف تین پیکجوں کی منظوری دی ہے۔

Advertisement

پہلا پیکج

پہلا پیکج گذشتہ برسوں میں "ضيافة ١ أبراج" کے نام سے پیش کیے جاتے رہے پیکج کے متوازی ہو گا۔ تمام اضافی اخراجات کو شامل کرنے کے بعد اس پیکج کی قیمت کا آغاز ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بغیر فی حاجی 16650 ریال سے ہو گا۔

دوسرا پیکج

دوسرا پیکج گذشتہ برسوں میں "ضيافة ١ مخيمات" کے نام سے پیش کیے جاتے رہے پیکج کے متوازی ہو گا۔ تمام اضافی اخراجات کو شامل کرنے کے بعد اس پیکج کی قیمت کا آغاز ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بغیر فی حاجی 14381 ریال سے ہو گا۔

تیسرا پیکج

تیسرا پیکج گذشتہ برسوں میں " ضيافة ٣ مخيمات " کے نام سے پیش کیے جاتے رہے پیکج کے متوازی ہو گا۔ تمام اضافی اخراجات کو شامل کرنے کے بعد اس پیکج کی قیمت کا آغاز ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بغیر فی حاجی 12113 ریال سے ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں