.

’جی سیون‘ اجلاس کے بعد امریکی صدر، خاتون اول کی ملکہ الزبتھ کی چائے کی دعوت میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل نے اتوار کے روز برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہونے والے جی سیون اجلاس کے بعد ونڈسرشاہی محل میں ملکہ الزبتھ کی چائے کی دعوت میں شرکت کی۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا اقتدار سنبھالنے کے بعد برطانیہ کا پہلا دورہ ہے۔

برطانیہ کی 95 سالہ ملکہ زرق برق لباس میں ملبوس تھیں نے بائیڈن اور ان کی اہلیہ کو شاہی خاندان کی ایک ہزار سالہ پرانی رہائش گاہ گھر پر مدعو کیا۔ کرونا وبا کے دنوں میں ملکہ نے اپنا زیادہ تر وقت یہیں صرف کیا ہے۔

امریکی صدر اور خاتون اول نے برطانوی شاہی خاندان کی طرف سے دی گئی دعوت میں شرکت کی جہاں ان کا پرتپاک اسپتال کیا گیا۔ امریکی صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور امریکی قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

جوبائیڈن کے ونڈسر محل پہنچنے کے ساتھ ہی ان کے استقبال کی رسومات ادا کی گئیں۔

اس موقعے پر صدر اور ملکہ مطمئن نظر آئے۔ خصوصی گفتگو سے قبل انوہں نے کھلے ماحول میں بھی گپ شپ کی۔

برطانیہ کے دورے کے دوران ملکہ بائیڈن اور ان کی اہلیہ سے پہلے بھی مل چکی ہیں۔جمعہ کی شام انگلینڈ کے جنوب مغربی کنارے پر واقع کارن وال میں گروپ آف سیون کے رہ نماؤں اور ان کی بیگمات سے ملکہ نے ملاقات کی تھی۔

جمعرات کو برطانیہ پہنچنے کے بعد جل بائیڈن نے کہا کہ ہم ملکہ سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ یہ ہمارے دورے کا دلچسپ حصہ ہے۔