.

نئی اسرائیلی کابینہ میں زیادہ تر خواتین وزرا کا تعلق دو عرب ممالک سے ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل میں تشکیل پانے والی نئی اتحادی حکومت میں 9 خواتین وزراء ہیں۔ یہ اسرائیل کی تاریخ میں کسی بھی کابینہ کے اندر خواتین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے خواتین وزراء کے بارے میں تفصیلات جانیں تو یہ بات سامنے آئی کہ ان میں 5 خواتین عرب نژاد ہیں۔ ان میں 2 کا تعلق مراکش سے اور 3 کا عراق سے بنتا ہے۔

مذکورہ عرب نژاد خواتین میں 58 سالہ وزیر اقتصادیاتOrna Barbivai شامل ہیں۔ وہ اسرائیلی فوج میں پہلی خاتون ہیں جو میجر جنرل کے عہدے تک پہنچیں۔ اونا کی والدہ نے عراق سے اور والد نے رومانیا سے اسرائیل ہجرت کی تھی۔ وائٹ اینڈ بلیو پارٹی سے تعلق رکھنے والی اورنا 2019ء سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے سماجیات میں گریجویشن اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔

اسی طرح عراقی نژاد خواتین وزراء میں 45 سالہ Ayelet Shaked بھی ہیں۔ نئی حکومت میں وزیر داخلہ کے منصب پر فائز ہونے والی ایلت کے والد گذشتہ صدی میں 1950ء کی دہائی میں عراق سے ایران کے راستے اسرائیل ہجرت کر گئے تھے۔ ایلت نے الکٹرک انجینئرنگ میں بیلچرز مکمل کیا اور پھر کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کی۔ وہ اسرائیلی فوج میں بھی خدمت انجام دے چکی ہیں۔

نئی حکومت میں وزیر تعلیم کا عہدہ 48 سالہYifat Shasha-Biton کے پاس ہے۔ یفعات شاشا کی والدہ مراکش میں نرس کے پیشے سے وابستہ تھیں جب کہ والد کا تعلق عراق سے ہے۔ اسرائیلی ہجرت سے قبل وہ ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ تھے۔

نئی حکومت میں سماجی مساوات کا قلم دان 38 سالہMeirav Cohen سنبھالیں گی۔ ان کے والدین کا تعلق مراکش سے ہے۔ ان دونوں نے اسرائیل ہجرت کی۔ میراؤ نے اکنامکس اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔

اسی طرح 44 سالہKarine Elharrar-Hartstein کا تعلق بھی مراکش کے ایک گھرانے سے ہے جو گذشتہ صدی میں 1950ء کی دہائی میں اسرائیل منتقل ہو گیا۔ کیرین نے قانون میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ وہ نئی حکومت میں وزیر توانائی کے طور پر کام کریں گی۔

اسرائیلی حکومت میں وزارت ہجرت کا قلم دان 40 سالہPnina Tamano-Shata کو دیا گیا ہے۔ وہ ایتھوپیا میں پیدا ہوئیں اور پھر 3 سال کی عمر میں اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ اسرائیل ہجرت کر گئیں۔ وہ قانون کے تعلیمی ادارے سے فارغ التحصیل ہیں۔ وہ پہلی ایتھوپین نژاد ہیں جنہوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں نشست جیتی۔ ان کا تعلق بلیو اینڈ وائٹ پارٹی سے ہے۔

نئی کابینہ میں ہمیں 54 سالہ ریڈیو اور ٹی وی پیش کار اور صحافتی کارکنMerav Michaeli بھی نظر آتی ہیں۔ اسرائیل میں مشہور شخصیت رکھنے والی میراؤ "ورک پارٹی" کی سربراہ ہیں۔ ان کے خاندان کا تعلق ہنگری سے ہے۔ میراؤ کے پاس ٹرانسپورٹ کی وزارت ہے۔

ماحولیات کے تحفظ کی 44 سالہ اسرائیلی خاتون وزیر Tamar Zandberg پارلیمنٹ میں "ميرٹس پارٹی" کی رکن ہیں۔ وہ اسرائیل کے سابق فٹبالر مائیکل زینڈبرگ کی بہن ہیں۔

اسرائیلی حکومت میں خواتین وزراء میں آخری نام 50 سالہ Orit Farkash-Hacohen کا ہے۔ وہ وزارت سائنس و تخلیق کا قلم دان سنبھالیں گی۔ اوریت گذشتہ حکومت میں سیاحت کی وزیر کے منصب پر کام کر رہی تھیں۔ ان کا تعلق "بلیو اینڈ وائٹ" پارٹی سے ہے۔