.

حج رجسٹریشن کے آغاز سے اب تک 4 لاکھ 50 ہزار حج درخواستیں موصول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امسال حج کے لیے اب تک 4 لاکھ 50 ہزار سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے حج کی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’یہ تعداد لنک جاری کیے جانے کے ابتدائی 24 گھنٹے کی ہے۔‘

وزارت نے کہا ہے کہ ’درخواستیں جمع کرانے والوں میں 60 فیصد مرد جبکہ 40 فیصد خواتین ہیں۔‘

’حج کی درخواستیں جمع کرانے کا ابتدائی مرحلہ غیر حتمی ہے جس میں خواہشمند افراد اپنے کوائف کا اندراج کرائیں گے۔‘

ان کے مطابق ’یہ مرحلہ 13 ذو القعدہ تک جاری رہے گا جس کے بعد صرف 60 ہزار افراد کو اگلے مرحلے کے لئے منتخب کیا جائے گا۔‘