.

مشہور خاتون میڈیا پرسن کا ہوا کے دوش پر سرطان میں مبتلا ہونے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی نیوز چینل CNN سے تعلق رکھنے والی مشہور امریکی میڈیا پرسن کرسٹیان امانپور نے خود کے مبیضی سرطان (Ovarian cancer) میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعلان اپنے ٹی وی پروگرام کے دوران ناظرین کے سامنے کیا۔ کرسٹیان نے گفتگو کا وڈیو کلپ آج منگل کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

کرسٹیان کے مطابق انہوں نے کیمو تھراپی شروع کر دی ہے۔ تاہم 63 سالہ میڈیا پرسن نے یہ واضح نہیں کہ آیا وہ اس عرصے میں اسکرین سے غائب رہیں گی یا نہیں۔

کرسٹیان ان دونوں لندن میں مقیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے آخری چار ہفتے کافی تناؤ میں گزرے کیوں کہ اسی دوران میں ان کو مبیضی سرطان کی تشخیص کی گئی۔ کرسٹیان کے مطابق رسولی کو نکالنے کے لیے ان کا ایک بڑا آپریشن کامیاب رہا۔ اب وہ کیمو تھراپی کے ذریعے علاج پر ہیں۔ یہ کیمو تھراپی کئی ماہ تک جاری رہے گی۔

معروف امریکی میڈیا پرسن نے تمام خواتین پر زور دیا کہ وہ تشخیص کے لیے جلد از جلد اپنا معائنہ کرائیں۔

1998 میں ایران کے سابق صدر محمد خاتمی سے ملاقات کے دوران
1998 میں ایران کے سابق صدر محمد خاتمی سے ملاقات کے دوران

کرسٹیان امانپور ایرانی نژاد ہیں اور ان کے پاس برطانوی شہریت ہے۔ آج کل وہ سی این این پر ایک پروگرام پیش کر رہی ہیں جس کا نام "امانپور" ہے۔ کرسٹیان کو 1991ء کی پہلی خلیجی جنگ کی کوریج کے حوالے سے عالم گیر شہرت ملی تھی۔ یہ جنگ 1990ء میں کویت پر عراق کے حملے کے نتیجے میں ہوئی۔

گذشتہ دو دہائیوں کے دوران کرسٹیان نے دنیا بھر کے بہت سے سربراہان اور اہم شخصیات کے انٹرویوز کیے۔ وہ عراق، افغانستان، پاکستان، صومالیہ، روانڈا اور بلقان کے بارے میں بھرپور رپورٹیں بھی پیش کر چکی ہیں۔