یمن کےشمالی علاقے عمران میں شادی کی ایک تقریب میں شادی والے گھر کی ایک دیوار گر پڑی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ عمران گورنری کی جبل یزید ڈاریکٹوریٹ میں شادی کے موقعے پر مکان کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں دلہن کی دادی اور خالہ کی بیٹی سمیت چار خواتین جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جس مکان کی دیوار گری اسے عارضی طورپر شادی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ اس مکان کی چھت نہیں تھی مگر شادی کے موقعے پر اسے عارضی طور پر کپڑے کے ڈرموں اور دوسری اشیا کے ساتھ ولیمے کےلیے باندھا گیا تھا۔ شادی کے دوران اچانک تیز ہوا چلنا شروع ہوئی جس نے عارضی چھت اور مکان کی دیواروں کو وہاں پرموجود لوگوں نے سروں پر الٹا دیا۔

حادثے میں چار خواتین جاں بحق ہوئیں جب کہ کئی زخمی ہیں جن میں سے بعض کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کی زندگی خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
حادثے کے بعد شادی ملتوی کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ عمران گورنری کا یہ علاقہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے زیرتسلط ہے۔ حوثی ملیشیا کی طرف سے شادی ہالوں میں شادی بیاہ کی تقریبات پر بھاری ٹیکس عاید کیے جانے کے بعد شہر گھروں کے اندر شادی کی تقریبات منعقد کرنے پرمجبور ہیں