اردن میں معطل رکن پارلیمنٹ اسامہ العجارمہ گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بدھ کے روز اردن کے وزیر داخلہ مازن الفرایہ نے بتایا کہ ریاستی سیکیورٹی عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری کردہ میمورنڈم کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے معطل رکن پارلیمنٹ اسامہ العجارمہ کو گرفتار کیا ہے۔

العجارمہ کا معاملہ پچھلے مہینے میں اس وقت شروع ہوا جب اردن کی پارلیمنٹ نے اس کی رکنیت معطل کردی تھی۔ العجارمہ پر مبینہ طور پر پارلیمنٹ کی توہین، اس کے وقار ، اس کی ساکھ، اس کے ممبروں اور پارلیمنٹ کے داخلی نظام پر تنقید کے بعد اس کی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔

اس فیصلے میں کہا گیا تھا کہ العجارمہ پارلیمنٹ کے کام میں حصہ لینے سے محروم رہے گا۔ رکنیت کی معطلی کے عرصے کےدوران اسے کسی قسم کی قسم کی مالی مراعات بھی نہیں ملیں گی۔

مذکورہ رکن پارلیمنٹ کے حامیوں کے ایک گروپ نے اردن کے دارالحکومت کے مغرب میں ناعور کے علاقے میں ام البساتین کے مقام پر سیکیورٹی فورسز پرحملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ اس موقعے پر ایک گاڑی کو نذر آتش کردیا گیا تھا اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں