سعودی فضائیہ نے حوثی ملیشیا کا خمیس مشیط کی جانب بھیجا گیا ڈرون مارگرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے جمعرات کو یمن سے حوثی ملیشیا کے چھوڑے گئے ایک کھلوناڈرون کو سراغ لگا کر تباہ کردیا ہے۔

عرب اتحاد کے ایک بیان کے مطابق حوثی ملیشیا نے بارود سے لدے اس ڈرون کو یمن کے شمالی علاقے سے سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیط کی جانب چھوڑا تھا۔

Advertisement

عرب اتحاد نے بیان میں مزید کہا ہے کہ’’ہم شہریوں اور شہری املاک کو اس طرح مخالفانہ حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے آپریشنل اقدامات کررہے ہیں۔‘‘

یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے گذشتہ اتوار کوسعودی عرب کے جنوبی صوبہ عسیر میں ایک اسکول پر ڈرون حملہ کیا تھا۔سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے بتایا تھاکہ ڈرون اسکول کی عمارت پر گرا تھا لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔امریکا اور متحدہ عرب امارات نے حوثی ملیشیا کے اس ڈرون حملے کی مذمت کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں