.

دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی تعداد 8.2 کروڑ تک پہنچ گئی ہے: اقوام متحدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ آخری دس برسوں کے دوران میں جنگوں اور بحرانات کے سبب بے گھر پناہ گزینوں کی تعداد دو گنا ہو کر 8.24 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ یہ ایک ریکارڈ تعداد ہے۔

پناہ گزینوں کے امور کے لیے اقوامتحدہ کے ہائی کمشنر فیلیبو گراندی کے مطابق پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافے کا یہ مسلسل نواں سال ہے۔

سال 2020ء کے دوران میں تنازعات اور آفات نے کروڑوں افراد کو بے گھر ہونے اور نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔ مئی میں دو غیر سرکاری تنظیموں کے اعلان کے مطابق اس صورت حال کے نتیجے میں دنیا بھر میں اندرون ملک بے گھر ہونے والے افراد کی ریکارڈ تعداد کا اندراج ہوا۔

مذکورہ دونوں تنظیموں کی مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ برس شدید طوفان، تنازعات اور پرشدد واقعات رو نما ہوئے۔ ان امور نے 4.05 کروڑ افراد کو اپنے ہی ملکوں میں نقل مکان پر مجبور کر دیا۔ یہ گذشتہ 10 برسوں کے دوران میں کسی بھی ایک برس کے دوران ایک ریکارڈ تعداد ہے۔

یہ اعداد و شمار ان سخت قیود اور پابندیوں کے باجود سامنے آئے ہیں جو دنیا بھر میں حکام نے کرونا کی روک تھام کے واسطے عائد کیں۔ مبصرین کی توقع تھی کہ ان اقدامات کے سبب دنیا بھر میں گذشتہ برس پناہ گزینوں کی تعداد میں کمی واقع ہو گی۔