ایران کا بوشہرمیں واقع واحد جوہری پاورپلانٹ ہنگامی طور پربند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران نے بوشہر میں واقع اپنے واحد جوہری پاور پلانٹ کو ہنگامی طورپربند کردیا ہے۔

ایران کی سرکاری الیکٹرک انرجی کمپنی کے ایک عہدہ دار غلام علی رخشانی مہر نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ’’بوشہرپاورپلانٹ کو ہفتے کے روزعارضی طور پر بند کیا گیا تھا اور بندش کا یہ سلسلہ آیندہ تین سے چار روز تک جاری رہے گا۔‘‘

Advertisement

انھوں نے کہا کہ ’’اس جوہری پاورپلانٹ کی بندش سے برقی رو بھی عارضی طور پر معطل ہوسکتی ہے۔‘‘البتہ انھوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے جنوبی شہر بوشہر میں واقع اپنے واحد جوہری پاورپلانٹ کی بندش کی اطلاع دی ہے۔واضح رہے کہ روس کی مدد سے اس پاورپلانٹ نے 2011ء میں بجلی کی پیداوار شروع کی تھی۔

ایران کے جوہری ادارے کے ایک عہدہ دار محمود جعفری نے مارچ میں یہ اطلاع دی تھی کہ اس پلانٹ کو بند کیا جاسکتا ہے کیونکہ ایران امریکا کی 2018ء میں اپنے بنکوں پرعاید کردہ پابندیوں کے نتیجے میں روس سے اس پلانٹ کو چلانے کے لیے درکار آلات اورضروری سامان نہیں خرید سکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں