.

سعودی عرب:وزارتِ صنعت کا پانچ سال کے لیے صنعتی لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارتِ صنعت نے صنعتی شعبے میں استحکام کے لیے پانچ سالہ مدت کے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) نے اتوار کے روز اطلا ع دی ہے کہ اس وقت وزارت صنعت تین سال کے لیے انڈسٹریل لائسنس جاری کررہی ہے لیکن اب صنعتی شعبے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اس مدت میں مزید دوسال کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایس پی اے نے وضاحت کی ہے کہ جب سرمایہ کار کسی نئے صنعتی لائسنس کے اجراء کے لیے درخواست پیش کریں گے یا موجودہ لائسنسوں کی تجدید کے لیے وزارتِ صنعت سے رجوع کریں گے توان کی درخواستوں پر نئے فیصلے کی روشنی میں عمل درآمد کیا جائے گا اور پانچ سال کے لیے نئے صنعتی لائسنس جاری کیے جائیں گے۔