عرب اتحادی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے 17 بمبار ڈرون تباہ کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے کام کرنے والی عرب اتحادی فوج نے گذشتہ شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حملوں کے لیے بھیجے مزید 6 بمبار ڈرون تباہ کردیے جس کے بعد گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے تباہ ہونے والے بمبار ڈرون طیاروں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق حوثی دشمن کی طرف سے سعودی عرب پر کیےجانے والے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کے بمبار ڈرون طیارے یمن کی فضائی حدود میں بتاہ کیے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے شہری آبادی پر ڈرون طیاروں سے حملے جنگی جرائم کے زمرےمیں آتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب اتحاد یمنی قوم اور سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملوں کو ناکام بنانے اور شہری آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں