.

کیا نفتالی بینیٹ غزہ پر دوبارہ جنگ مسلط کرنے کا فیصلہ کریں گے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سیکورٹی اور سیاسی امور سے متعلق اسرائیلی چھوٹی کابینہ "کیبنٹ" کا اہم اجلاس آج اتوار کے روز متوقع ہے۔ اجلاس میں غزہ کی پٹی میں دوبارہ جنگ شروع کرنے کا امکان زیر بحث آئے گا۔

اسرائیلی "چینل 13" کے مطابق آج کے اجلاس میں زیر بحث آنے والے امور میں نئی ریلوے لائن کی منظوری اور غزہ کی پٹی میں جنگ کا دوبارہ آغاز شامل ہے۔ اجلاس کی صدارت نئے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کریں گے۔

یائر لیپڈ
یائر لیپڈ

چینل نے انکشاف کیا ہے کہ دو روز قبل نفتالی بینیٹ نے وزیر دفاع بینی گینٹز کے ساتھ اجلاس میں غزہ پٹی کے اندر ٹھکانوں پر بم باری کا فیصلہ کیا تو اس وقت متبادل وزیر اعظم اور حکومتی اتحاد کے اہم ترین شراکت دار یائر لیپڈ کو اس بات کا پتہ نہیں تھا۔ چینل کے مطابق لیپڈ کو ایک عام آدمی کی طرح اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حملوں کی خبر ملی۔ اس چیز نے لیپڈ کو چراغ پا کر دیا اور انہوں نے اپنے شراکت دار بینیٹ کو خبردار کیا کہ اس طرح کا معاملہ دوبارہ نہ پیش آئے۔

چینل نے باور کرایا کہ اسرائیلی فوج لڑائی کے نئے دور کا پر عزم ارادہ رکھتی ہے اس لیے غزہ کی پٹی میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔

اسرائیلی چینل نے واضح کیا کہ حماس تنظیم نے غزہ پٹی سے اسرائیلی یہودی بستیوں پر آتشی غبارے چھوڑنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ مزید یہ کہ غزہ کی پٹی میں فائر بندی کو کو مستحکم بنانے کے سلسلے میں بات چیت میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔