سعودی عرب اور امریکی بری افواج کی مشترکہ مشقیں ’شاہین کے پنجے‘ گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مشترکہ مشقوں کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تجربات کا تبادلہ ہے۔
مشقوں میں جوانوں کو حربی تکنیک، جنگی مہارتیں اور جدید اسلحہ کے استعمال کے علاوہ نشانہ بازی کی تربیت دی جا رہی ہے۔
مشقوں کے دوران دشمن پر حملہ کرنے، حملے سے بچنے اور دھماکہ خیز مواد سے محفوظ رہنے کی بھی تربیت دی جا رہی ہے۔
سعودی عرب اور امریکی افواج کے درمیان مشترکہ مشقیں دونوں ملکوں کے درمیان عسکری شعبے میں تعاون کے تحت منعقد ہیں۔