معمرقذافی کا نجی طیارہ 10 سال بعد ایک بار پھرمحو پرواز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لیبیا کے سابق مقتول رہ نما کرنل معمر قذافی کے زیراستعمال رہنے والا ان کا نجی طیارہ 10 سال گراؤنڈ رہنے کے بعد ایک بار پھر محو پرواز ہوگیا ہے۔

قٓذافی کےنجی طیارے کو دس سال قبل مسلح حملوں سے بچانے اور اس کی ضروری مرمت کے لیے فرانس بھیجا گیا تھا۔ کل اتوار کو یہ طیارہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے معیتیقہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔

Advertisement

لینڈنگ سے قبل جب قذافی کا نجی طیارہ’ایئربس340‘ طرابلس کی فضا میں داخل ہوا تو اس نے شہر کے اہم تاریخی مقامات اور سرایا الحمرا کے اوپرنچلی پرواز کی۔ اس کے بعد یہ طیارہ معیتیقہ ہوائی اڈے پراتر گیا جہاں لیبیا کے نئے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے طیارے کا استقبال کیا۔

اس موقعے پر ایک بیان میں وزیراعظم الدبیبہ نے کہا کہ سابق مرد آہن مقتول کرنل قذافی کے زیراستعمال رہنے والے طیارے کوضروری مرمت کے بعد ملک واپس لایا گیا ہے۔ طیارے کی ضروری مرمت اور اس پر اٹھنے والے اخراجات کی ادائیگی کے بعد طیارےکو واپس لایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرمت کی غرض سے 12طیارے دوسرے ملکوں میں ہیں جنہیں جلد واپس لایا جائےگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں