ہم پناہ گزینوں کی مطلوبہ مدد نہیں کر رہے ہیں: انجلینا جولی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزین کی خصوصی نمائندہ انجلینا جولی (ہالی ووڈ اداکارہ) نے بورکینا فاسو کے شمال مشرق میں گوڈیبو کیمپ کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد پر تشدد کارروائیوں سے فرار ہونے والے مالی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پناہ گزینوں کو سپورٹ کرنا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس وسیع کیمپ کے دورے کے بعد انجلینا نے کہا کہ انہیں دنیا بھر میں اس وقت نقل مکانی کی صورت حال کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ "حقیقت یہ ہے کہ ہم پناہ گزینوں کی ان کے گھروں کو واپسی کے واسطے حل یا ان کے میزبان ممالک کی سپورٹ کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں ،،، اس کا آدھا بھی نہیں کر رہے"۔ انجلینا نے زور دیا کہ بورکینا فاسو جیسے ممالک کی سپورٹ کی جائے جو پناہ گزینوں کی میزبانی انجام دے رہے ہیں۔

ہالی وڈ اداکارہ اتوار کی شام ہیلی کاپٹر کے ذریعے مذکورہ کیمپ پہنچی تھیں۔ ان کے ہمراہ بورکینا فاسو کے وزیر خارجہ ایلفا بیری بھی تھے۔ واضح رہے کہ ہر سال 20 جون کو پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

اس کیمپ میں پناہ گزینوں کی تعداد 9000 تک پہنچ گئی تھی۔ مارچ 2020ء میں کیمپ کے سیکورٹی مرکز پر نئے حملے کے بعد سابقہ حملوں سے بچے ہوئے پناہ گزین فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ اس کے نتیجے میں گوڈیبو کیمپ کو بند کر دیا گیا۔

تاہم دسمبر 2020ء سے بورکینا فاسو کے حکام اور اقوام متحدہ کے کمیشن نے پناہ گزینوں کو ایک بار پھر اس کیمپ میں واپس لوٹا دیا۔ اس سے قبل مزید عسکری نفری تعینات کر کے کیمپ کی سیکورٹی کو مضبوط بنایا گیا۔

اقوام متحدہ کے کمیشن کے مطابق دسمبر 2020ء سے جون 2021ء کے درمیان 11 ہزار کے قریب افراد بورکینا فاسو کے شمال میں واقع شہروں سے گوڈیبو کیمپ میں واپس آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں