امریکی کانگریس کےریپبلکن رکن سینیٹر ٹام کاٹن نے ایرانی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ایران میں ہونےوالے صدارتی انتخابات ’’ڈھونگ‘‘ قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایرانی لیڈرشپ دہشت گردوں اور قاتلوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نےامریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران پر عاید کی گئی پابندیاں نہ اٹھائیں بلکہ ایرانی عوام کے مطالبات کی حمایت کریں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ خامنہ ای نے اپنے حالیہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر سیاسی قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے قاتل گینگ کے سرغنہ کوصدر منتخب کرایا۔ ان قاتل دہشت گردوں پر پابندیاں ختم کرنے کے بجائے صدر بائیڈن کو چاہیئے کہ وہ ایرانی عوام کے مطالبات کی حمایت کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ واشنگٹن ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو غیر شفاف قرار دیتا ہے۔
پرائس نے کہا کہ تہران کے بارے میں ان کی ملک کی پالیسی کا مقصد امریکی مفادات کو آگے بڑھانا ہے۔ اس لیے امریکا یہ نہیں دیکھتا کہ ایران میں قیادت کس کے ہاتھ میں ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نئے ایرانی صدر کو انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا حساب دینا ہوگا۔
-
جوبائیڈن ایرانی لیڈروں سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے: وائٹ ہاؤس
امریکی صدر جوبائیڈن ایران کے نومنتخب لیڈروں سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔یہ بات وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے سوموار کے روز ایک نیوزبریفنگ ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کا ایرانی جوہری ٹھکانوں کی جامع اور جلد تفتیش کا مطالبہ
سعودی وزیر خارجہ فصل بن فرحان بن عبداللہ نے پیر کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے سرکاری دورے کے دوران میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای ... مشرق وسطی -
امریکا ایران کےمطالبات پورے کردیتا ہے تو بھی بائیڈن سے نہیں ملوں گا:ابراہیم رئیسی
ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکا ویانا مذاکرات میں تہران کے تمام مطالبات پورے بھی کردیتا ہے تو وہ اس صورت میں بھی صدر ... بين الاقوامى