کابل میں مجوزہ ہوائی اڈے پر بات چیت کے لیے امریکی وفد ترکی کا دورہ کرے گا
امریکی محکمہ دفاع کا ایک وفد رواں ہفتے ترکی کا دورہ کرے گا۔ اس دورے کے دوران امریکی تکنیکی ماہرین افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قیام پر ترک حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے رواں سال ستمبر سے افغانستان سے نیٹو افواج کا انخلا مکمل ہونے جا رہا ہے۔
اس سے قبل امریکا نے ترکی کے ساتھ مل کر کابل میں ایک ہوائی اڈے کے قیام پر غور کیا تھا۔ کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے انتظام اور اسے چلانے کی ذمہ داری ترکی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے گذشتہ ہفتے برسلز میں ہونے والے نیٹو سربراہ اجلاس کے موقع پر اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے ساتھ اس تجویز پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
اس حوالے سے پینٹاگان کا اعلیٰ اختیاراتی وفد، جس میں تکنیکی ماہرین بھی شامل ہوں گے، جمعرات کو انقرہ کا دورہ کرے گا۔ اس دورے کا مقصد کابل میں ہوائی اڈے قیام کے لیے ترک حکام کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔
ترکی چھ سال سے افغانستان میں کابل حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کر رہا ہے لیکن ابھی تک اس کی تجویز کو عملی شکل نہیں دی جا سکی۔
-
افغانستان:ترکی کے یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے طالبان سے مذاکرات
ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد طالبان نے 8 ترکوں کو اغوا کر لیا بين الاقوامى -
ترکی نے S-400 ڈیل کے مقابل کابل ایئرپورٹ کی سیکورٹی کی پیش کش کی : امریکی ذمے داران
امریکی صدر جو بائیڈن آئندہ جب اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کریں گے تو انہیں افغانستان سے امریکی افواج اور اس کے حلیفوں کے انخلا کے ... بين الاقوامى -
کابل: بم دھماکے میں سابق ٹی وی اینکر سمیت 3 افراد جاں بحق
افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں تولو نیوز کے سابق ٹی وی اینکر یما سیاوش جاں بحق ہو گئے۔ افغان میڈیا نے سابق ٹی وی اینکر یما سیاوش کی ... بين الاقوامى -
کابل میں اسپتال پرحملہ ، ننگرہار میں جنازے میں خودکش بم دھماکا: 37 افراد ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زچہ وبچہ کے ایک اسپتال پر مسلح افراد کے حملے اور مشرقی صوبہ ننگرہار میں پولیس کے کمانڈر کے جنازے پر خودکش بم حملے ... بين الاقوامى