امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی ایران کے رہ بر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی جانشینی کے لیے ممکنہ امیدوار ہیں۔
اخبار نے "رئیسی کی جارحیت پسندی، ایران کے جوہری اور علاقائی عزائم کے بارے میں واشنگٹن میں تشویش کی طرف اشارہ کیا۔
اخبارنے لکھا کہ رئیسی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایران کی معیشت کھولنے کے سخت مخالف ہیں۔
اخبار نے کہا ہے کہ شواہد سے تصدیق ہوتی ہے کہ ایرانی انتخابات میں ٹرن آؤٹ کا جو تناسب حکومت نے بتایا وہ حقیقی ٹرن آؤٹ سے بہت زیادہ ہے۔
گذشتہ ہفتے ایرانی وزیرداخلہ عبد الرضا رحمانی فضلی نے اعلان کیا تھا کہ صدارتی انتخابات میں 17.8 ملین ووٹروں نے ابراہیم رئیسی کو صدر چنا ہے جوکہ کل ڈالے گئے ووٹوں کی کا 61 اعشاریہ 95 فی صد ہے۔