متحدہ عرب امارات کی سعودی عرب پرحوثیوں کے ڈرون حملوں کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے بمبار ڈرون طیاروں کے ذریعے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت برادر ملک سعودی عرب میں عام شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد حوثی تنظیم نہتے شہریوں کو بمبار ڈرون طیاروں سے نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی صریح خلاف ورزی کررہے ہیں۔

امارات نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کی سعودی عرب پر دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے اور حوثیوں کی کارروائیوں کو رکوائے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ حوثی ملیشیا کی یمنی قوم اور سعودی عرب کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ سعودی عرب کی سلامتی پر حملہ امارات کی سلامتی پر حملے کے مترادف ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں