امریکا میں کثیر منزلہ عمارت زمین بوس،100 افراد لا پتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جمعرات کی صبح فلوریڈا کے میامی بیچ کے شمال میں ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ایک سو افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رات گئے تک ریسکیو آپریشن جاری تھا اور ملبے تلےدبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میامی ڈیڈ پولیس چیف فریڈی رامیریز نے انکشاف کیا کہ 53 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے جب کہ 99 افراد کی تلاش جاری ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے میامی ڈیڈ کاؤنٹی کے کمشنر سیلی ہیمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ کچھ لوگ سیڑھیوں کے ذریعےخود ہی نکل گئے اور درجنون لاپتا ہیں۔ ان کے زندہ کا مردہ ہونے کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔

اس حادثے کے حوالےسے سرفیسڈ قصبے کے میئر چارلس برکٹ نے تصدیق کی کہ دو افراد کو اسپتال لے جایا گیا۔ ان میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔

دریں اثنا اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ فائر چیف رائے جداللہ نےکہا کہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے جن کا اعلاج کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں