ایرانی ملیشیا

ایران سے بھاری مقدار میں منشیات بحرین سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بحرین میں حکام نے بتایا ہے کہ ایران گذشتہ پندرہ برس کے دوران میں منشیات بحرین اسمگل کرنے والا مرکزی ذریعہ ہے اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2007ء سے 2021ء تک ایران سے بھیجی گئی تقریبا 3 ٹن اور 72 کلو گرام منشیات کو ضبط کیا گیا۔ مختلف نوعیت کی اس منشیات میں کیپٹاگون، افیون اور حشیش نمایاں ترین ہیں۔

Advertisement

فوجداری معاملات سے متعلق حکام نے واضح کیا ہے کہ اس ضمن میں اسمگلنگ نیٹ ورکس سے وابستہ 52 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ یہ تمام افراد سمندری راستے سے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

حکام کے مطابق سمندری راستے سے بحرین میں منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے واسطے سیکورٹی سطح پر بھرپور تیاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں